کراچی: ایک دن رینجرز کے ساتھ کی مناسبت سے جامعتہ الرشید (گلشن معمار) کے 100 سے زائد طلبہ و طالبات اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کا معلوماتی دورہ کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے پر آئے ہوئے جامعتہ الرشید کے وفد کو کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفد کو آگاہ کیا گیا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ، اور یہ آپریشن بلاامتیاز دہشتگردوں کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق معلوماتی دورے کے دوران شرکاء کو رینجرز کے اسپیشل دستوں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مشقیں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے گئے۔
رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بعد ازاں شرکاء نے رینجرز شوٹنگ اینڈ سیڈل کلب کا بھی دورہ کیا ، جہاں فائرنگ ، ہارس شو اور کیمل رائیڈ شو کے مظاہرے دکھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ضلع کورنگی میں بھی لاک ڈاؤن لگ گیا، شہری محصور