حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Information Minister Shibli Faraz criticizes the Sindh government

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جزائرکے معاملے پرکوئی غیرآئینی اقدام نہیں کررہی،حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کوسیاسی بنارہی ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں جزائرپرترقیاتی کام ہو،غیرملکی سرمایہ کاری آئے،حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے۔

شبلی فرازنے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرکاٹنے سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،اپوزیشن جوماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے،عوام اس سے واقف ہے،سیاسی اختلاف اپنی جگہ ،عوام مسائل کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل پر عدالت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا جواب داخل

وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد ذاتی مفاد کے لیے بنایا گیا ہے،کراچی کے عوام نے عمران خان کوووٹ دیا ہے،تمام علاقوں کویکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے،جس صوبے میں ہماری حکومت ہویا نہ ہوتمام علاقے ہمارے لیے برابرہیں۔

Related Posts