پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سینئر صوبائی وزیر برائے پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی عوام کیلئے وہ ریلیف ہے جو مہنگائی کی شرح میں کمی کا باعث بنے گا۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوگا جبکہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران اب تک پٹرول کی قیمتوں میں 44 روپے سے زائد کمی کی گئی۔
صوبائی وزیر علیم خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے معاشی حالات مجموعی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھرکمی عوام کے لئے وہ ریلیف ہے جو مہنگائی کی شرح میں کمی کا باعث بنے گا اورعام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ کرے گا۔گزشتہ 3 ماہ میں اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں44روپے سے زائد کمی کی گئی جس سے معاشی حالات مجموعی طور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) June 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے کمی ہوئی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے 89 پیسے تک فی لٹر کمی کردی۔
مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے کمی ہوئی۔شہباز گِل