لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے کمی ہوئی۔ڈاکٹر شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے کمی ہوئی۔ڈاکٹر شہباز گِل
لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے کمی ہوئی۔ڈاکٹر شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے کمی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے 89 پیسے تک فی لٹر کمی کردی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں پٹرول 37 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 42 روپے، مٹی کا تیل 57 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 39 روپے فی لٹر سستا کیا جاچکا ہے۔ 

Related Posts