ملک میں مہنگائی کا طوفان، مزید 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ملک میں مہنگائی کا طوفان، مزید 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
ملک میں مہنگائی کا طوفان، مزید 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد:ملک بھر میں مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا، مزید 28 اشیاء کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مجموعی شرح 18.09 فیصد، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی جبکہ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 3 روپے 12 پیسے، چینی 47 پیسے فی کلو، دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ سستا ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے،آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت4فیصد تک کم ہوگئی

حالیہ ہفتے میں مٹن، بیف،دال چنا، دال مسور،دودھ اور دہی بھی مہنگے ہوئے جبکہ گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 میں استحکام دیکھا گیا۔