3 ہفتوں کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں تین ہفتوں کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 16.97 فیصد پر آگئی۔

حال ہی میں ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کری ہے جس کے مطابق مسلسل تین ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد کم ہوکر مجموعی شرح 16.97 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے 62 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسط 174 روپے 53 پیسے کمی آئی، زندہ مرغی 15 روپے 5 پیسے اور لہسن 9 روپے 37 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور وال چاکنگ پر آئندہ ماہ سے پابندی عائد

ادارہ شماریات کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے، پیاز 2 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق دودھ 4 روپے 17 پیسے، دہی 3 روپے 26 پیسے فی کلو اور انڈے 9 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا 4 روپے 54 پیسے فی کلو، دال ماش 3 روپے 77 پیسے، گھی 4 روپے 74 پیسے اور سرسوں کے تیل میں 19 روپے 63 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ 19 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts