رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 2.89 فیصد اضافے کے بعد 38.42 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 34 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ انکم والا طبقہ متاثر ہوا اور 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدنی والےکیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح 39.65 فیصدرہی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی کوریائی ہیکرز نے 2022 میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی چوری کی

ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا جبکہ کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔چاول کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، دال ماش 8 روپے 26 پیسے مہنگی ہوئی، 390 گرام خشک دودھ کی قیمت 11 روپے 40 پیسے بڑھ گئی، دہی کی فی کلو قیمت 2 روپے 85 پیسے، دودھ 95 پیسے فی لیٹر اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے مہنگاہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مٹن 12 روپے 14 پیسے، بیف 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا، اس کے علاوہ دال مونگ، چینی، گڑ اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے، پیاز 30 روپے فی کلو، انڈے 12 روپے 30 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران لہسن اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts