مہنگائی کا سلسلہ جاری، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600 سے 610 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رواں ماہ کے دوران درجہ اول آئل کی قیمت میں 71 روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے پانچ لیٹر کی پیٹی 355 روپے اضافے سے 3050 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارتِ صحت کی ادویات مہنگی کرنے کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال

درجہ دوم آئل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 102روپے تک اضافہ ہوا جس سے 12 لیٹر کی پیٹی کی قیمت 1238 روپے اضافے سے 6528 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں71روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 12 کلو کی پیٹی 1132 روپے اضافے سے 6432 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب رواں ماہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لسٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی 75روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Posts