مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دکانداروں نے ہڑتال کا عندیہ دیدیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ پولٹری رٹیلرز شاپ کیپر ایسوسی ایشن کاہڑتال کی کال کاعندیہ
سندھ پولٹری رٹیلرز شاپ کیپر ایسوسی ایشن کاہڑتال کی کال کاعندیہ

کراچی: شہر قائد میں رائلر مرغی کے نرخ بھی بڑھ گئے، سندھ پولٹری رٹیلرز شاپ کیپر ایسوسی ایشن نے بڑھتی قیمتوں کیخلاف ہڑتال کا عندیہ دیدیا۔

اس حوالے سے  صدرسندھ پولٹری رٹیلرز شاپ کیپر ایسوسی ایشن راؤ محمد افضل ڈیلروں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو آڑھتی اور بروکرز نے بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے، یہ لوگ دو تین روز میں مرغی کے نرخ کو اتنا اوپر لے گئے ہیں کے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے،یہ کراچی کے شہریوں اور دکانداروں کی جیبو ں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

ہم دکاندار وں کی نمائندہ ایسوسی ایشن ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے دکانداروں سے جاری اس رویئے اور بدمعاشی کو فور ی بند کیا جائے،آج ہم مجبور کر بروکرز اور آرتھیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم غیر معینہ مدت کے لیئے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریٹ نکالنے کا شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے،ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کی منڈی لگائی جائے۔تاکہ عوام اور دکانداروں میں جو آئے دن بے چینی پھیل جاتی ہے اسکا ہمیشہ کے لیئے خاتمہ ہو جائے۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے فی کلو کی کمی

اگر یہ مسلہ حل نہیں ہوا تو نرخ کے اوپر جانے کا نزلہ انتظامیہ دکانداروں پر گرائے گی،اور مظلوم دکانداروں پر انتظامیہ بھاری جر مانے کرے گی،ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کمشنر کراچی اور ایڈ منسٹریٹر کراچی سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری اس مسلے کو حل کیا جائے اور دکانداروں میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

Related Posts