آئی ایم ایف مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے کے پابند ہیں، وزیر خزانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگست میں سیاسی و معاشی حالات معمول پر آجائیں گے، پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمت پر کوئی پیشگی شرط نہیں ہے البتہ بجلی کی قیمت بڑھانے کے پابند ہیں، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔ ڈالر کی قدر میں اضافے میں 2 دن کی سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے رکاوٹ ہو جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آ جائیں گے، درآمدات زیادہ ہونے سے آخری6 ماہ میں روپے پر دبائو بڑھا ہے۔

گزشتہ 3 ماہ سے کوشش رہی ہے کہ درآمدات کم ہوں، گزشتہ سال میں80 ارب کی درآمدات ہوئیں۔ درآمدات زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھے اور کچھ چیزوں پر پابندی سے فائدہ ہوا۔

ہم امپورٹڈ گاڑیاں نہیں خریدیں گے، گزشتہ ماہ7.4 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئی، رواں ماہ 6 بلین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں60 دن کا ڈیزل موجود ہے اور امپورٹ کو ایکسپورٹ اور ترسیلات زرکے برابرلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک1.2 بلین ڈالرز کی آئل فنانسنگ کرے گا جبکہ باقی دوست ممالک سے پاکستان کو 8 بلین ڈالر ملیں گے۔ گورنر سٹیٹ بینک جلد لگا دیا جائے گا، گورنر اور روپے کی قدر میں کمی کا تعلق نہیں۔ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

Related Posts