ممبئی: ہم جس شخصیت کی بات کررہے ہیں وہ بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا نہیں بلکہ ان کی ہم نام ثانیہ مرزا ہیں، جو بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں۔
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ ثانیہ مرزا کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے بتایا جارہا ہے۔
مسلمان ہونے کے ناطے ثانیہ مرزا نے بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کا اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔
ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں، واضح رہے کہ ان کے والد ٹی وی مکینک ہیں جنہوں نے اپنی بیٹی کے آگے بڑھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ثانیہ مرزا نے ہندی مسلم اسکول سے تعلیم حاصل کی، اُن کا کہنا تھا کہ ہندی مسلم طالبعلموں میں جذبہ ہو تو وہ بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔مسلم خاتون 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کرلیں گی۔
مزید پڑھیں:شام میں کارروائیوں پر امریکا کا ترکیہ کو جواب دینے کا انتباہ
ثانیہ مرزا کے والد شاہد علی نے کہا ہے کہ ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہے جس پر ہمیں فخر ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی اور اس کی طرح بننا چاہتی تھی۔