پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان
طالبان وفد کی آمد عالمی امن کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں انہوں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا تاہم وزیراعظم عمران خان اپنی مخلصانہ کاوشوں سے پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں آج استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال میں مولانا فضل الرحمٰن ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts