بھارتی فوجی محاصرے سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے، نیویارک ٹائمز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir NYT
بھارتی فوجی محاصرے سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ فوجی محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اخبار نے لکھا کہ مسلم اکثریتی علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں سرینگر کی جامع مسجد کے میناروں سے دن میں پانچ مرتبہ آنے والی اذانوں کی آوازیں گزشتہ چار ماہ سے خاموش ہیں۔

اخبار نے لکھا کہ بھارت نے گزشتہ موسم گرما میں کشمیر میں اضافی فوجی تعینات کرنا شروع کردیے تھے جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والے علاقوں میں شامل تھا اوربھارت نے فوجی محاصرہ کرکے شہری حقوق پر سخت پابندیاںعائد کردیں، ہزاروں لوگوں کو گرفتارکیا،انٹرنیٹ اورٹیلیفون سروسز کو معطل اوراہم مساجد کو بند کردیا۔

دریں اثناء بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں متنازعہ سٹیزن شپ بل کی راجیہ سبھا سے منظوری کی صورت میں بھارتی وزیر داخلہ اور دیگر بھارتی رہنمائوں پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 128واں روز، انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری

بل کا مقصددستاویزات کے بغیربھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے خارج کرنا ہے۔ یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے علاقے میں نقل وحرکت کی آزادی بحال کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

بھارت میںیورپی یونین کے سفیرUgo Astutoنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یورپی ارکان پارلیمنٹ کا دورہ کشمیر یورپی یونین کے پالیسی فیصلے کا مظہر نہیں تھا۔

Related Posts