ممبئی: پاکستان کی وراسٹائل اداکارہ و سْپر ماڈل صبا قمر کے لیے سوشل میڈیا پر بھارتی مداح کی جانب سے محبت بھرا پیغام دیا گیا ہے۔ کامیڈی ڈرامہ ’شی‘ کی اداکارہ صبا قمر کے مداح ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔
صبا قمر اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس کا اندازہ اْن کے سوشل میڈیا فین فالوونگ سے لگایا جا سکتا ہے۔صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل بھی ہے جس میں وہ معاشرتی برائیوں کی حوصلہ شکنی کرتی نظر آتی ہیں اور مختلف موضوعات پر وی لاگ بھی بناتی ہیں۔
صبا قمر آج کل اپنے کسی نئے پروجکٹ کے سلسلے میں آؤٹ ڈور شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سخت سردی میں موسم بھی انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ایک پرانا گانا بھی لکھا ہے۔
گانے کے بول کچھ یوں ہے کہ: اپنے ہی بس میں نہیں میں،دل ہے تو کہیں تو ہوں کہیں میں، ہو جانے کیا پا کے میری زندگی نے،ہنس کر کر کہا ہا ہا ہا ہا ہا،آج پھر جینے کی تمنا ہے،آج پھر مرنے کا ارادہ ہے۔
صبا قمر اس تصویر میں ’نو میک اپ لْک‘ میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔صبا قمر کی اس تصویر پر اْن کے ایک بھارتی مداح کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اْن سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔
سیمی نامی بھارتی صارف نے صبا قمر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’صبا بھارتی لوگ آپ کو بہت پسند کرتے ہیں، سچ میں، میں نے آپ کا ہر ڈرامہ دیکھا ہے۔‘سیمی نامی مداح نے صبا قمر کے ایک ڈرامے میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’صبا قمر آپ کی اداکاری شاندار ہے‘۔