کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، 2 نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید4کشمیری نوجوان شہید
بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید4کشمیری نوجوان شہید

سرینگر :بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں فوجیوں نے پرتشدد سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو ہلاک اور دو دیگر شہریوں کو زخمی کردیا۔

سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں شدید زخمی ہونے والے ایک شہری نے دم توڑ دیا۔ ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

غیر قانونی مقبوضہ اور عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 1947ء سے لے کر اب تک 4 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد کا تعلق جموں سے ہے۔

مزید پڑھیں :مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کو 73 برس مکمل، یومِ سیاہ آج منایا جائے گا

کشمیر میڈیا سروس نے اِس حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 1947ء سے اب تک 35 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی فوج نے اپنا وطن چھوڑ کر آزاد کشمیر، پاکستان اور دُنیا کے دیگر ممالک کی طرف ہجرت پر مجبور کیا۔

Related Posts