مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز سے تصادم،4نوجوان شہید، ایک اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian troops martyr four Kashmiri youth in Jammu

سری نگر :مقبوضہ جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے نگروٹہ میں بھارتی قابض فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار حریت پسند شہید ہو گئے جبکہ ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔

جموں کے بن ٹول پلازہ نگروٹہ کے قریب حریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم صبح پانچ بجے شروع ہوا۔پولیس کے مطابق حریت پسندوں کا ایک گروپ گاڑی میں سوار تھاجس نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

کارروائی میں چار حریت پسندوں کو شہید کیا گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا جس کی شناخت کلدیپ راج ولد سبھاش چندر عمر 32 برس ہو ئی ہے۔ زخمی اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں نوجوانوں کا تعلق جیش محمد سے تھا، جو کشمیر کی جانب جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق آپریشن میں صرف ایس او جی شامل ہے۔میڈیا کو انکاونٹر کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور انہیں نگروٹہ پاس کے قریب روکا گیا ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بھی انکاؤنٹر کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔ادھم پور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مسئلۂ کشمیر کیلئے پاکستانی میڈیا کو مزید کام کرنا ہوگا۔ راجہ نجابت حسین

اس سے قبل حریت پسندوں نے 31 جنوری کو بن ٹول پلازہ کے قریب پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی جس میں تین حریت پسند شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

Related Posts