بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو آج 6 سال مکمل ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو آج 6 سال مکمل ہوگئے
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو آج 6 سال مکمل ہوگئے

پاک آرمی کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو آج 6 سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ”چھ سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر #کلبھوشن یادیو، کو بلوچستان سے گرفتار کیا، کلبھوشن بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائینڈ تھا، اس گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کلبھوشن، بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائینڈ تھا۔

خیال رہے کہ 3 مارچ کو را کے ایجنٹ کلبھوشن کو پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد 29 مارچ کو اس کی ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اس نے اپنا مبینہ اعترافی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے استعفیٰ دے دیا

مزید برآں 10 ایریل کو فوجی عدالت کی جانب سے اسے سزائے موت سنادی گئی تھی جس پر اعتراض کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی کہ پاکستان نے آئین 1963 ویانا کنوینشن کے خلاف ورزی کی ہے۔

17 جولائی 2019 کو عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو کہا تھا کہ وہ مبینہ جاسوس کی سزائے موت پر نظرثانی کرے اور انھیں قونصلر رسائی دے۔

Related Posts