معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار لائیو پرفارمنس کے دوران دم توڑ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار لائیو پرفارمنس کے دوران دم توڑ گئے
معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار لائیو پرفارمنس کے دوران دم توڑ گئے

کولکتہ: بھارت کے مشہور و معروف گلوکار کرشنا کمار عرف ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے بعد اچانک انتقال کرگئے، 53 سالہ کلوگار کے انتقال پر مشہور شخصیات نے حیرت اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منگل کو پرفارمنس کے بعد کے کے ہوٹل گئے تھے جہاں ان کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کے انتقال کی تصدیق کردی گئی۔

کلوگار کے اچانک دنیا سے رخصت ہوجانے پر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور انتقال کی خبر ملتے ہیں ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گیت جذبات کی وسیع عکاسی کرتے تھے جو ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ جڑا ہوا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ معروف بھارتی گلوکار کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، وہ ایک نامور گلوکار اور کمپوزر بھی تھے، بعدازاں انہوں نے انفرادی میوزک کے بجائے بالی ووڈ فلموں میں اپنے گیت شامل کرنے پر توجہ دی۔

1999 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں گایا گیا گانا ’ تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی‘، 2005 میں دس فلم کا گانا ’ دس بہانے کر کے لے گئے دل‘، اور 2014 میں غنڈے مووی کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ ان کے کیریئر کے مشہور گانوں میں سے چند ایک ہیں۔

Related Posts