انڈین گلوکار نے لائیو کنسرٹ کے دوران فیمیل فین کے ہونٹوں پر کِس کردیا، دیکھئے ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

رومینٹک گانوں کیلئے معروف انڈین گلوکار ادت نارائن کی لائیو کنسرٹ کے دوران کئی خواتین کی ڈیپ کِسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے تنقید کا طوفان اٹھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں ادت نارائن کو ‘ٹپ ٹپ برسا پانی’ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران خواتین شائقین گلوکار کے ساتھ سیلفیاں لیتی نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

ادت نارائن گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں اور اس کے بعد ان کے ہونٹوں اور گالوں پر بوسہ لیتے ہیں۔ ہجوم کو دیکھ کر سیکورٹی نے شائقین کو اسٹیج کے قریب آنے سے روک دیا، ایک موقع پر اُدت نارائن کو سیکورٹی کو اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ ایک خاتون مداح کو سیلفی کے لیے اپنے قریب آنے دیں۔

سیلفی کلک کرنے کے بعد خاتون مداح نے ادت کے گال پر بوسہ دیا اور اس کے بعد ادت نارائن نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بوسہ لے لیا جس پر آڈیئنس نے شور مچانا شروع کر دیا، اس کے بعد ادت نارائن ‘ٹپ ٹپ برسا پانی’ کی ایک لائن ‘میرے بس میں نہیں میرا من، میں کیا کروں’ گاتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس کے بعد اسی طرح کے دو مزید واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس کے حوالے سے صارفین سخت ردعمل دے رہے ہیں۔

Related Posts