گپی گریوال کی ننکانہ صاحب آمد،پاکستانیوں کی بھرپور مہمان نوازی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian singer Gippy Grewal visits his ancestral home in Pakistan

نکانہ صاحب: بھارتی پنجابی فلموں کے معروف گلوکار واداکار گپی گریوال نے پاکستان آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی گلوکار،اداکار گپی گریوال ساتھیوں کے ہمراہ نجی دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب حاضری دی۔

اس موقع پر گپی گریوال نے پاکستان آمد اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کے تجربے کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکار گپی گریوال نے کہا کہ انہیں پاکستان میں ننکانہ صاحب آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ پاکستان میں جن سے بھی ملا سب بہت اچھے لوگ ہیں بلکہ اپنے بھائیوں کی طرح ہیں۔

گپی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے پاکستان آئے ہوئے صرف چند گھنٹے ہی ہوئے ہیں لیکن مجھے جو محبت اور عزت یہاں ملی اس کے باعث یہ وقت میرے لیے یادگار بن گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے بے حد شکرگزار ہیں کیونکہ ان کے اس اقدام سے تمام سکھ کمیونٹی بے حد خوش ہے۔

اداکار گپی گریوال نے کہا کہ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ان کی پسندیدہ فلم ہے۔ اس فلم میں انہیں مہوش حیات کا کام بھی بے حد پسند آیا تھا اور اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین میں شامل

گپی گیروال نے اپنے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں راحت فتح علی خان بہت پسند ہیں۔

Related Posts