اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے بھارتی طیارے کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی نجی کمپنی کے طیارے نے سری نگر سے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کیلئے اڑان بھری۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔
پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے نجی کمپنی کے طیارے کے پائلٹ کی جانب سے درخواست دی گئی جس پر سی اے اے نے حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔ طیارے کو لاہورریجن سے گزر کر شارجہ جانا تھا۔
پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کوپٹر مار گرایا
سی اے اے نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالا امریکی فوجی طیارہ واپس بھگادیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ائیر بس 320 کے نجی بھارتی کمپنی کے طیارے کو خصوصی اجازت دی گئی جس پر طیارہ لاہور ریجن سے گزر کر متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ پہنچا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لائن آف کنٹرول کے ساتھ سانکھ سیکٹر میں ہندوستانی کواڈ کوپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدودمیں گھسنے پر پاک فوج نے مار گرایا۔
گزشتہ برس اپریل کے دوران اشتعال انگیزی میں بھارتی کواڈکوپٹر جاسوسی کیلئے پاکستان کے علاقے میں 600 میٹر تک گھس آیا ،پاک فوج نے بھارتی کواڈکوپٹر پرفائرنگ کرکے اشتعال انگیزکارروائی کا مؤثرانداز میں جواب دیا۔