عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پربھارتی ویب سائٹ نے معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

atif aslam son
عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پربھارتی ویب سائٹ نے معافی مانگ لی

نئی دہلی: بھارتی ویب سائٹ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پر معافی مانگ لی۔

چند روز قبل بھارت و پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مقبول گلوکار عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتائی تھی۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر نوزائدہ بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا تھا۔گلوکار و اداکار نے اپنی پوسٹ میں ’الحمد للہ‘ یعنی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔

عاطف اسلم کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے انہیں مبارک باد دی تھی، انہیں مبارک باد دینے والے مداحوں میں بھارتی مداح بھی شامل تھے جبکہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر بھی بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نامور شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کے لیے ترکی کا اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ

عاطف اسلم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر دیتے ہوئے بھارت کی ایک مقامی ویب سائٹ نے اپنی خبر میں غلطی کی تھی اور گلوکار کی جانب سے ’الحمد للہ‘ کے الفاظ لکھے جانے کو ویب سائٹ نے بچے کا نام سمجھ لیا تھا۔

دیسی مراٹنی نامی ویب سائٹ نے اپنی خبر کی ہیڈ لائن میں ہی لکھا تھا کہ عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنےدوسرے بچے کا نام ’الحمد للہ‘ رکھا ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے عاطف اسلم کی پوسٹ کو سمجھ نہ پانے اور ایک بڑی غلطی کرنے پر بھارتی صارفین نے ہی ویب سائٹ کی غلطی کی نشاندہی کی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ویب سائٹ کو مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عاطف اسلم کی پوسٹ کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، لیکن جیسے ہی ہمیں ہماری غلطی کا احساس ہوا ہم نے فوراً غلطی درست کرلیاعاطف اسلم نے بیٹے کا نام ’الحمد للہ‘ نہیںرکھا بلکہ انہوں نے یہ لفظ ’خدا کا شکر‘ ادا کرنے پر لکھا ہے۔

لوگوں کی جانب سے نشاندہی کیے جانے کے بعد ویب سائٹ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور ٹوئٹ کے ذریعے معافی مانگی۔ویب سائٹ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عاطف اسلم کے بیٹے کے نام والی خبر کی غلطی درست کردی گئی ہے جب کہ وہ اس غلطی میں دل سے معذرت خواہ ہیں اور آئندہ سے بہتر طریقے سے کام کریں گے۔

Related Posts