میری شادی علی ظفر سے نہیں علی فضل سے ہورہی ہے، رچا چڈھا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری شادی پاکستانی گلوکار علی ظفر سے نہیں ہورہی، رچا چڈھا
میری شادی پاکستانی گلوکار علی ظفر سے نہیں ہورہی، رچا چڈھا

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے بھارتی صحافی کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق کی گئی غلط ٹوئٹ پر وضاحت کی ہے کہ اُن کی شادی علی ظفر سے نہیں بلکہ علی فضل سے ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ رچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی آئندہ ماہ ہونے جارہی ہے لیکن اس حوالے سے بھارتی صحافی نے ایک بڑی غلطی کردی۔

حال ہی میں بھارتی نیوز چینل کے نیوز ایڈیٹر اور صحافی پرشانت جین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کی شادی کی خبر شیئر کی۔

فوٹو: اسکرین گریب

پرشانت جین نے اپنی ٹوئٹ میں رچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے بتایا، جس میں انہوں نے علی فضل کی جگہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو مینشن کردیا۔

صحافی کی ٹوئٹ کو رچا چڈھا نے فوراً ری ٹوئٹ کیا اور یاددہانی کرائی کہ علی ظفر پاکستانی گلوکار و اداکار ہیں جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 10 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد بالآخر علی فضل اور رچا چڈھا اگلے ماہ اکتوبر کی 6 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 دونوں اداکار 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

Related Posts