مائیکروسافٹ اور گوگل کے بعد ٹوئٹر کا سربراہ بھی بھارتی نژاد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مائیکروسافٹ اور گوگل کے بعد ٹوئٹر کا سربراہ بھی بھارتی نژاد
مائیکروسافٹ اور گوگل کے بعد ٹوئٹر کا سربراہ بھی بھارتی نژاد

بھارت سمیت متعدد ترقی پذیر ممالک ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، مائیکروسافٹ اور گوگل کے بعد ٹوئٹر کا نیا سربراہ پراگ اگروال کو بنا دیا گیا جو بھارتی نژاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پراگ اگروال کو ٹوئٹر کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنایا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی نژاد امریکی شہری پراگ اگروال ٹیکنالوجی کے میدان میں ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی افسر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اب آپ ٹوئٹر کے ذریعے بھی کما سکیں گے، اہم فیچر متعارف کرادیا گیا

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسزکاتعطل، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا

بھارتی نژاد امریکی شہری پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) ممبئی سے بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کیا تاہم وہ اس مقام پر پہنچنے والے پہلے بھارتی نہیں۔

قبل ازیں بھارتی نژاد شہری سندر پیچائی گوگل، اوستیا ناڈیلا مائیکروسافٹ جبکہ اروند کرشنا آئی بی ایم کے سی او او بنے۔ گزشتہ روز ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے سی ای او کا عہدہ چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹوئٹر جلد آگے بڑھے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب گوگل، فیس بُک اور انسٹاگرام کی طرح ٹوئٹر نے بھی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلیے رقم بنانے کے مواقع متعارف کروا دیئے۔شرط یہ رکھی گئی کہ ٹوئٹرصارفین کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہو۔ 

دیکھا جائے تو ابھی تک ٹوئٹر پر پیسہ کمانے یا ”مونیٹائزیشن“ کیلیے چند ایک پروگرام ہی موجود ہیں جو حالیہ چند مہینوں کے دوران آزمائشی طور پر شروع کیے گئے ہیں۔ان پروگرامز کو آزمائشی طور پر شامل کیا گیا تاکہ ٹوئٹر صارفین بھی کمائی کرسکیں۔ 

Related Posts