واشنگٹن: بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو قتل کر نے کے کھلے عام اعلان پر بھارتی حکومت اور رہنما مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت باقی سیاسی رہنماؤں کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کے خلاف متحرک جماعتوں کو حکومتی سطح سے پشت پناہی حاصل ہے۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس پر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا، موت کے خوف سے بھارتی عیسائیوں نے خود کو ہندو کہلوانا شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی انتہاء پسندی اپنے عروج پر، کرسمس پر سانتا کلاز کا پتلا نذر آتش