راولپنڈی: بھارتی بزدل فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے جس سے ایک18سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی داغے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
انڈین فوج کی شدید گولہ باری سے پولاس گاؤں میں اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے ازلی دشمن کو موثر جواب دیتے ہوئے اس کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا آئے روز کا معمول بن چکا ہے، جبکہ کچھ عرصے قبل اقوام متحدہ کی ٹیم کو بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑ اتھا، جس سے مذکورہ افراد بال بال بچ گئے تھے۔