نئی دہلی :بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی حمایت پر بھارتی عوام نے ایک سوشل میڈیا طوفان برپا کردیا۔
شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے چندہ کی اپیل کی گئی جس پر انہیں معروف کرکٹرز کی زبردست حمایت حاصل ہے۔
ہربھجن سنگھ نے لوگوں کو ویڈیو پیغام میں کارخیر میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی اور دونوں ممالک کے دوسرے کرکٹرز سے بھی اپیلیں کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: عوام کوقرنطینہ میں ڈرامہ ’’آنگن ٹیڑھا ‘‘دیکھیں،ماہرہ خان کا مشورہ
یووراج کا کہنا تھا کہ یہ وقت آزمائش کا وقت ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا جائے ۔
شاہدآفریدی نے ان دونوں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیاجس کے بعد ہندوستانی ٹویٹر صارفین نے حریف کھلاڑی کی حمایت پر غصے کا اظہار کیا ۔
مسئلہ کشمیر پر تناؤ کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان نے 2012-2013 کے بعد سے باہمی کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔
These are testing times, it’s time to lookout for each other specially the ones who are lesser fortunate. Lets do our bit, I am supporting @SAfridiOfficial & @SAFoundationN in this noble initiative of covid19. Pls donate on https://t.co/yHtpolQbMx #StayHome @harbhajan_singh pic.twitter.com/HfKPABZ6Wh
— yuvraj singh (@YUVSTRONG12) March 31, 2020
یووراج سنگھ جنہوں نے پچھلے سال ریٹائر ہونے سے پہلے کینسر کو شکست دی تھی انہوں نے بھی این جی او کے ذریعے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے رقم جمع کی ہے۔
بھارت میں 24 مارچ سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کیلئے جبکہ اب تک اس میں 1600 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے اور 38 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
The world is passing through extremely testing and unprecedented times.Let’s do our bit to help @SAfridiOfficial @SAFoundationN doing gr8 work plz join hands with them nd contribute what ever u can https://t.co/t9OvfEPp79 for covid19 @wasimakramlive @YUVSTRONG12 @shoaib100mph pic.twitter.com/sB2fxCAQqY
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) March 29, 2020