بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرماکورونا میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرماکورونا میں مبتلا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرماکورونا میں مبتلا

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کووڈ ہونے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر کی گئی۔

بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہفتے کو کیے جانے والا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد روہت شرما انگلینڈ کے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے،روہت شرما کا آج پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی کپتان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر لیسٹر شائر میں وارم اپ میچ کے تیسرے روز سامنے آئی، انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل بھارت میں ہی اسپنر روی چندرن ایشون کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز کیلئے گیارہ قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ برس کورونا وباء کے باعث ختم کی جانے والی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

Related Posts