بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزا سنادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزا سنادی

نئی دہلی: ہندوستان کی عدالت نے جمعرات کو سرکردہ کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو دہشت گردی سے متعلق ایک مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ سزائے موت یا عمر قید کی سزا بنتی ہے۔

یاسین ملک پر دہشت گردانہ کارروائیوں، غیر قانونی طور پر فنڈز اکٹھا کرنے، دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور مجرمانہ سازش اور بغاوت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق، جج پروین سنگھ نے سزا پر فریقین کے دلائل سننے کے لیے 25 مئی کی تاریخ مقرر کی، جج نے یاسین ملک کو اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حلف نامہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران، یاسین ملک نے الزامات پر احتجاج کیا اور کہا کہ وہ آزادی پسند ہیں۔یاسین ملک نے کہا کہ ”مجھ پر لگائے گئے دہشت گردی سے متعلق الزامات من گھڑت اور سیاسی طور پر محرک ہیں،”

انہوں نے جج سے کہا کہ اگر آزادی حاصل کرنا جرم ہے تو میں اس جرم اور اس کے نتائج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:انتہاء پسند ہندو ؤں کی ہٹ دھرمی، متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا

جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں وجود میں آنے والے پہلے مسلح آزادی پسند گروپوں میں سے ایک تھا۔ اس نے ایک آزاد اور متحدہ کشمیر کی حمایت کی۔

Related Posts