بھارتی فوج کاہیلی کاپٹر بھوٹان میں گرکرتباہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت2پائلٹ ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کاہیلی کاپٹربھوٹان میں گرکرتباہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت2اہلکارہلاک
بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج کے ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش سے تربیتی پرواز بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد یونپھولا کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا۔

 ہیلی کاپٹر جس کا نام چیتا بتایاگیا یونپھولا میں لینڈنگ کے لیے پہنچا تھا لیکن وہ قریبی پہاڑی کھنتونمانی میں گر کر تباہ ہوگیا، ، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے لیفٹننٹ کرنل رینک کا ایک پائلٹ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا مرنے والا پائلٹ بھوٹان کا تھا جو تربیت کے لیے بھارتی فوج کے ساتھ تھا، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

دو روز قبل بھی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم جہاز کےدونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارت کے 5 طیارے اور 4 ہیلی کاپٹرز مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے ہیں جس کے باعث بھارتی پائلٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Related Posts