معروف فلمی ناقد اور بالی وڈ اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد کو آنجہانی اداکار رشی کپور اور مرحوم عرفان خان سے متعلق 2020 میں کی گئی متنازعہ ٹوئٹس کی وجہ سے ممبئی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے آر کے کو 30 اگست یعنی آج ہی ممبئی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کے آر کے، کے خلاف سیاسی جماعت شیو سینا کے رکن راہول کنال نے ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد اب پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔
Maharashtra | Kamal Rashid Khan arrested by Malad Police over his controversial tweet in 2020. He was arrested after he landed at Mumbai Airport. He will be presented before Borivali Court today: Mumbai Police
(Pic – Khan’s Twitter account) pic.twitter.com/7gjG3sZ43G
— ANI (@ANI) August 30, 2022