باجوڑ میں بم دھماکہ، ایف سی کا 1 اہلکار شہید، 1 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے تاریخی ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا 1 اہلکار شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دہشت گردوں نے یوسف آباد کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا جس میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

دیر کے علاقے باروال میں دھماکہ، پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ شہید ایف سی اہلکار کی میت اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کیے جاتے ہیں۔ پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے درجنوں اہلکار حالیہ حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل دیر کے علاقے باروال میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے واقعے پر تفتیش کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا 16 روز قبل کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 سپاہی ساجد علی اور عدنان ممتاز شہید ہوئے جو آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

Related Posts