اگر عمران خان چلا گیا تو پاکستان افغانستان بن جائے گا۔بھارتی اداکار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر عمران خان چلا گیا تو پاکستان افغانستان بن جائے گا۔بھارتی اداکار
اگر عمران خان چلا گیا تو پاکستان افغانستان بن جائے گا۔بھارتی اداکار

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان چلا گیا تو پاکستان افغانستان بن جائے گا کیونکہ نیا وزیر اعظم اپوزیشن میں سے کوئی شخص بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکار کے آر کے نے کہا کہ اگر عمران خان گیا تو ان میں سے کوئی اگلہ وزیر اعظم پاکستان ہوگا جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ پاکستان جلد افغانستان بن سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

رمضان المبارک میں کون سے خصوصی ڈرامے دکھائے جائینگے؟

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1510489099928539136

ایک سوشل میڈیا صارف نے کمال راشد خان کو بتایا کہ جن سیاسی رہنماؤں کی تصاویر آپ نے شیئر کی ہے، ان میں سے کوئی بھی اگلا وزیر اعظم نہیں بنے گا۔ آپ کے پاس غلط معلومات ہیں۔ اگلے وزیر اعظم تو شہباز شریف بنیں گے۔ 

اپنی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کے آر کے نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ یہ تو پاکستانی عوام کیلئے بہت اچھا ہوگا۔ میں نے لندن میں اربوں ڈالر مالیت کے نواز شریف خاندان کے بلند و بالا ٹاورز دیکھے ہیں۔ شریف خاندان تو واقعی بڑا شریف ہے۔ 

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1510491325589766150

فلم انڈسٹری سے لے کر میدانِ سیاست تک زندگی کے مختلف شعبوں پر گہری نظر رکھنے والے اداکار کمال راشد خان کا اس سے قبل کہنا تھا کہ پاکستان کا رقبہ بھارتی ریاست اتر پردیش جتنا ہے اور پھر بھی تمام پاکستانی سیاستدان بلیوں کی طرح لڑتے ہیں۔

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1510485074092900353

کمال راشد خان نے افغانستان کو مالی امداد بھیجنے والی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنے ملک کو ہی کنٹرول نہیں کرسکتے تو دنیا کے کسی اور ملک کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں؟ 

Related Posts