ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، سنسنسی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میلبرن: ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے 160 رنز کا ہدف اننگ کی آخری بال پر چھ وکٹس کے نقصان پر مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

 فخر زمان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

قبل ازیں موسمیاتی پیشگوئیوں کے مدِ نظر پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا، تاہم میلبرن کا موسم بہتر ہو گیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 1 لاکھ سے زائد تماشائی میچ دیکھ رہے ہیں۔

میچ کی تازہ ترین صورتحال 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے  پاکستان کے دئیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ ابتدائی دس اوورز میں پاکستانی باولرز بھارتی بیٹرز پر پوری طرح حاوی رہے۔ تاہم شروع کی چار وکٹ گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا کے درمیان عمدہ شراکت کی بدولت بھارتی بیٹنگ سنبھل گئی۔

ہاردیک پانڈیا کے آوٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر میچ پاکستان کے ہاتھ میں آتا دکھائی دیا تاہم اب بہت دیر ہوچکی تھی۔ ویرات کوہلی نے دوسرا اینڈ آخر تک سنبھالے رکھا۔ اس طرح بھارت نے آخری بال پر میچ اپنے نام کرلیا۔

 

پاکستان کی بیٹنگ

کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر رضوان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان نے پہلے اوور کے اختتام تک 1 رن حاصل کیا۔20 اوورز کے اختتام تک پاکستان نے 8 وکٹس کے نقصان پر 159رنز بنالیے۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز شامل ہیں۔

افتخار احمد کی ففٹی

بابر اعظم اور محمد رضوان کی وکٹس گرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار تھی، تاہم شان مسعود اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ ان کو محمد شامی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

فال آف وکٹس

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 1 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم ارشدیپ سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹر تھے۔ ان کا کیچ بھوینیشور کمار نے 15 کے مجموعی اسکور پر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر پکڑا۔بابر اعظم صفر جبکہ محمد رضوان 4رنز پر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 91 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان 5 رنز بنا کربھارت کے خلاف آؤٹ ہونے والے پاکستان کے چوتھے بیٹر تھے۔ ہاردک پانڈیا کی گیند پر96کے مجموعی اسکور پر شاداب کا کیچ بھارتی پلیئر سوریا کمار نے پکڑا۔

98 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی بھی ہاردک پانڈیا کے اسی اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کا کیچ بھی سوریا کمار نے پکڑا۔ حیدر علی 4گیندوں پر صرف 2رنز بنا سکے۔

محمد نواز نے 6 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ 115 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر بھارتی وکٹ کیپر دینیش کارتک نے محمد نواز کو آؤٹ کردیا۔

آصف علی 3 گیندوں پر 2 رنزبنا کر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر وکٹ کیپر دینیش کارتک کے ہاتھوں 120 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شاہین آفریدی نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ 151 کے مجموعی اسکور پر شاہین کو بھوینیشور کمار نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

بھارت اور پاکستان کا ٹاس

پاک بھارت میچ کا ٹاس بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے مابین ہوا۔ بھارتی کپتان روہت شرما کے بیان کے مطابق پاکستان کی باؤلنگ بہت اچھی ہے جبکہ پاکستان بھارتی بیٹنگ لائن کو اپنا ہدف بنا رہا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچ باؤلنگ کیلئے بہتر ہے۔ ہم نے پاکستان کے خلاف میچ کی بہت اچھی تیاری کر رکھی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ 6 بیٹرز میدان میں اتار رہے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان ٹیم میں 2 اسپنرز کے علاوہ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤوف شامل ہیں۔ 

Related Posts