بھارت افغان عمل امن تباہ کرنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will highlight Indian atrocities in occupied Kashmir during OIC meeting: FM Qureshi

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک مختلف الاخیال لوگوں کا منفی اتحاد ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کو زق پہنچانا ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے کرپشن کے کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ،بھارت افغان عمل امن تباہ کرنا چاہتا ہے،بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بین الاقوامی ،اہم علاقائی امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت اس خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے وہ افغان امن عمل میں ایک سپائیلرکا کردار ادا کر رہا ہے وہ نہیں چاہتا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر سفارتی محاذ پر بھارت کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت واویلا کر رہا ہے کہ اسے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بڑی کامیابی ملی ہے ،اسے تین کمیٹیوں کی صدارت کا موقع ملے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل میں تیس کے قریب کمیٹیاں اور ذیلی کمیٹیاں ہوتی ہیں اور غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بھارت کو ذمہ داریاں ملنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ بھارت کی خواہش کیا تھی؟ ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی خواہش تھی کہ اسے 1267 کی قدغن لگانے والی اہم کمیٹی کا ممبر بنا دیا جائے لیکن اسے ناکامی ہوئی ،بھارت کی خواہش تھی کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی کمیٹی کی صدارت اسے مل جائے جو اسے نہیں ملی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے کمیٹی میں شامل ہو جائے کیونکہ اسے افغانستان کے معاملات سے الگ تھلگ رکھا گیا جو اس کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت پی 5 سمیت سب کے سامنے رکھے ہیں ،دنیا، سنتی سب کی ہے لیکن حقائق کو جانتی ہے اور سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے ہمارے اقوام متحدہ کی سطح پر، سلامتی کونسل کی سطح پر اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے ہیں ہم اپنے مفادات کے تحفظ اور دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مولانا کے پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں، الزامات کا جواب دینگے،ترجمان پاک فوج

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں نئے صدر بائیڈن 20 جنوری کو باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے وہ بطور سینیٹر، فارن ریلیشنز کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں وہ اس خطے سے واقف ہیں وہ پاکستان بھی تشریف لا چکے ہیں ،وہ یہاں کی بہت سی شخصیات سے شناسائی رکھتے ہیں انہیں یہاں کے حالات و واقعات کا پورا ادراک ہے ہم بھی ان کی سوچ اور اقدار کو سمجھتے ہیں جیسے ہی امریکہ میں نئی ایڈمنسٹریشن منصب سنبھالے گی ہم ان کے ساتھ انگیج کریں گے ،اس حوالے سے میں عنقریب نئے سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن کو خط لکھوں گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک مختلف الاخیال لوگوں کا منفی اتحاد ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کو زق پہنچانا ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے کرپشن کے کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے لہذا یہ بہت جلد منتشر ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن صاحب کے دو بڑے اعلانات تھے ایک اسمبلیوں سے مستعفی ہونا اور دوسرا لانگ مارچ ،جہاں تک استعفوں کا معاملہ ہے اس پر تو پیپلز پارٹی پہلے اور اب نون لیگ بھی پیچھے ہٹ گئی ہے جبکہ لانگ مارچ پر بھی ان کا اتفاق نہیں ہے جب 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گی تو یہ مل بیٹھیں گے اور پھر فیصلہ کریں گے ،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صفوں میں اتحاد نہیں ہے۔

Related Posts