سابق بھارتی کرکٹر اور مشہور مبصر سنجے منجریکر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کاموازنہ قومی ٹیم کے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سےکردیا۔
سابق کرکٹرسنجے منجریکر کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویرات کوہلی کے انداز قیادت میں بھارتی ٹیم میں بے پناہ اعتماد نظر آتا ہےجس نے مجھے عمران خان یاد دلا دی۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستان نے عمران خان کی زیر قیادت جیتنے کے مختلف طریقے ڈھونڈے اور اکثر ہارئے ہوئے میچز میں بھی فتح حاصل کی، یہ اسی وقت ممکن ہے جب ٹیم میں بے پناہ یقین ہو۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر مرتضیٰ وہاب کا تعریفی ٹوئٹر پیغام