نئی دہلی: بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزہ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء بھارت میں منعقد ہوگا جس میں پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت مشکوک نظر آتی تھی، تاہم بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے تاہم بھارت میں ورلڈ کپ کے میچز براہِ راست دیکھنے کیلئے پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ہمسایہ ملک بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو ویزہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت کی بجائے پاکستان منتقل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا جس کے ردِ عمل کے طور پر گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارت کی پاکستانی کھلاڑیوں اورشائقین کوویزہ دینے کی یقین دہانی