اسلام آبا د: بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے جس کے باعث اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے بعد خانکی اور قادرآباد کے مقام پراگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کی جائیں۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے چناب میں سیلابی صورتحال سے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفرگڑھ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:دریائے چناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب آگئے