اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بیانات ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں روز بروز بڑھتے ہوئے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ملک میں تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، شیخ رشید
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے اپنے ملک میں داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کارروائی کی توان کوبھرپورجواب دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف حق پسند احتجاج کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بھارت احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔
بھارت میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں۔
I have been warning the int community of this for some time & am reiterating again: if India does such an operation to divert attention from its domestic chaos plus whip up war hysteria to mobilise Hindu nationalism, Pak will have no option but to give a befitting response.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2019