بھارت پورے خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی

کراچی :سربراہ بیت المال سندھ و رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس اور بھارتی حکمران جماعت کی مشترکہ حکمت عملی اور بھارت کی جارحانہ پالیسی خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر رہی ہے ،بھارت پورے خطے کے امن کے لیئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

کئی برسوں کے دوران بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کو وطیرہ بنا لیا ہے بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھتے جار ہے ہیں مودی مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے لوگوں کے لیئے دو لاکھ گھر بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل سوائے کشمیریوں کے کسی کے پاس نہیں ہے، مسلمانوں کی نسل کشی کے ماہر نریندر مودی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ،اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کی وارننگ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کردیا ہے غاصب بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑتوڑے ہوئے ہیں اور معصوم کشمیریوں سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، موبائل سروس سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی بند کر دی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم میں کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کو رکوانے کے لیئے اقدامات کریں کیونکہ اس وقت بھارت پورے خطے کے امن کے لیئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے،حنید لاکھانی

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کہ وہاں ہندو آبادی کو آبا د کرنا چاہتی ہے اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ اور وہاں پر گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے لیکن کشمیر کل بھی کشمیریوں کا تھا اور مستقبل میں بھی کشمیریوں کا ہی رہے گا ۔

Related Posts