دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اقلیتوں کیلئے محفوظ نہیں ،عظمیٰ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN's Uzma Bukhari Criticizes the Punjab government

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے۔

بھارت میں انتہا پسند وں کا ہر جگہ پر اثر رسوخ ہے،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اقلیتوں کیلئے محفوظ نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارتی اقلیتوں کے ساتھ سب سے زیادہ ناانصافیاں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں :بابری مسجد کیس: فیصلہ سنانے سے قبل مودی حکومت کی بوکھلاہٹ، اسکولوں میں جیلیں قائم

بھارتی عدلیہ بھی مودی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔مودی حکومت تاثر دے رہی ہے کہ بھارت صرف ہندوں کیلئے ہی ہے۔6دسمبر 1992کو ہندو انتہا پسندوں نے بابری مسجد کو شہید کیا ۔

بابری مسجد کو آر ایس ایس کے غنڈوں نے شہید کیا۔مودی اسی انتہاپسند تنظیم کا سرگرم رکن رہا ہے۔انتہا پسند مودی کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو جبر و ظلم کررہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے کرفیو کا سما ء ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی ہے۔

Related Posts