بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کا سبب بن رہا ہے، عالمی تنظیمیں نوٹس لیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کا سبب بن رہا ہے، عالمی تنظیمیں نوٹس لیں۔فواد چوہدری
بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کا سبب بن رہا ہے، عالمی تنظیمیں نوٹس لیں۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس پر عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت آہستہ آہستہ خلا میں ملبہ پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ بنتا جارہا ہے جس کا نوٹس لینا ضروری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن بھیج کر خلا میں ملبہ پھیلاتا ہے جس سے ماحولیاتی نظام خراب ہورہا ہے۔ عالمی اداروں کو چاہئے کہ اس عمل پر سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی میزائل اگنی 3 تجربے کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کو اپنی دفاعی طاقت کی جھوٹی کہانیاں سنانا بند کردے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگنی تھری میزائل تجربے میں ناکامی ایک افسوس کی بات ہے لیکن بھارت سرکار کو ایسے تجربوں سے گریز کرنا چاہئے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا کہ بھارتی حکومت دفاعی طاقت کی جھوٹی کہانیاں سنا سنا کر عوام کا پیسہ ضائع کر رہی ہے، بھارتی پارلیمنٹ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ تمام ناکام سائنسی تجربات کا آڈٹ کروائیں۔ 

مزید پڑھیں: اگنی 3 ناکامی: بھارت  دفاع پر جھوٹی کہانیاں نہ سنائے۔ فواد چوہدری

Related Posts