بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

ممبئی: بھارت میں اس دوران ہیٹ ویو کے باعث بجلی کی طلب تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ملک میں بجلی کی طلب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہواہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں شدید ہیٹ ویو کے باعث بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے اور وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی طلب 2 لاکھ 7 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے بعد کئی ریاستوں میں بجلی کا شدید بحران ہے،بھارتی وزارت توانائی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بجلی کی یہ طلب تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے۔

جھاڑکھنڈ، ہریانہ، بہاراور پنجاب میں شدید بجلی کا بحران ہے جب کہ دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے بھی ممکنہ بجلی بحران کے پیش نظر وفاق کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔بھارتی ریلوے نے کوئلے کی قلت کے باعث 657 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:ترک خواتین کی نامناسب ویڈیو ریکارڈنگ، ترکی میں پاکستانیوں کی نیک نامی کم ہونے لگی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کے باعث کوئلے کی درآمد میں مسائل ہیں جس کی وجہ سے پاور پلانٹس مکمل طور پر آپریشنل نہیں ہیں۔

Related Posts