بھارت فضائی حادثوں کی زد میں، ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ، متعدد ہلاکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی شہر کیدارناتھ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس خوفناک حادثے میں سوار تمام سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے کے بعد جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر دیھرادون سے روانہ ہوا تھا، لیکن حادثے سے کچھ دیر پہلے اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر گوری کند کے قریب لاپتہ ہوا، جو ہمالیہ کے ایک بلند مقام پر واقع ہے اور کیدارناتھ مندر کے قریب ہے۔

حکام نے ملبے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ایئر انڈیا کی پرواز AI-171، جو بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر پر احمد آباد سے لندن گیٹوک جا رہی تھی، اڑان بھرنے کے ایک منٹ کے اندر ہی میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔

طیارے میں 230 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے۔ حادثے میں تقریباً تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ زمین پر بھی کئی لوگ متاثر ہوئے۔

ایک برطانوی شہری جو ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب بیٹھا تھا، زخمی حالت میں زندہ بچ نکلا، جو اس حادثے کا واحد زندہ بچنے والا شخص ہے۔

Related Posts