کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں اورمتعدداضلاع پر قابض ہونے کے بعد بھارت نے 50 سے زائداپنا سفارتی عملہ واپس دہلی پہنچادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی صوبہ قندہار میں قائم بھارتی قونصلیٹ خانہ میں موجود لگ بھگ50 بھارتی سفارت کاروں اور عملے کے دیگر ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچادیا گیا ہے۔
تاہم کہا جارہا ہے کہ قندہار میں بھارتی قونصلیٹ خانہ بند نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہاں مقامی افراد کی موجودگی میں کام ہوتا رہے گا۔
اطلاعات کے مطابق قندہار کے ملحقہ کئی اضلاع پر طالبان کے حملوں اور افغان فروسز کے ساتھ شدید لڑائی اور امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال کے نتیجے میں بھارتی حکام نے قندہار سے اپنے سفارتی عملہ کو عارضی طورپر واپس بلالیا ہے۔
واضح رہے کہ کابل‘ قندھار اور مزارشریف میں واقع سفارت خانہ اور قونصلیٹ خانوں میں بھارت کے تقریباً 500 سفارت کاراوردیگر عملہ موجود ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کے ذمہ دار طالبان ہیں، اشرف غنی