کورونا وائرس سے اموات میں بھارت آٹھواں بڑا ملک قرار، 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے اموات میں بھارت آٹھواں بڑا ملک قرار، 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک
کورونا وائرس سے اموات میں بھارت آٹھواں بڑا ملک قرار، 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ہمسایہ ملک بھارت کورونا وائرس سے اموات کے اعتبار سے دُنیا کا آٹھواں بڑا ملک قرار دے دیا گیا ہے جہاں 16 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث لقمۂ اجل بنے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے اموات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکا 1 لاکھ 28 ہزار 152 اموات کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔

دوسرے بڑے ملک برازیل میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 57 ہزار 103 افراد ہلاک ہوئے، تیسرے ملک برطانیہ میں 43 ہزار 514، چوتھے ملک اٹلی میں 34 ہزار 716، پانچویں ملک فرانس میں 29 ہزار 779 جبکہ چھٹے بڑے ملک اسپین میں اب تک 28 ہزار 341 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے باعث میکسیکو میں 26 ہزار 381 اموات ہوئیں جسے ساتواں بڑا ملک قرار دیا گیا جبکہ آٹھویں بڑے ملک بھارت میں 16 ہزار 103 افراد ہلاک ہوئے۔ ایران میں 10 ہزار 364، بیلجیئم میں 9 ہزار 732، پیرو میں 9 ہزار 135 اور جرمنی میں 9 ہزار 26 افراد وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1277060771764219906

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 82 ہزار افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 1ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 82 ہزار 613افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (5لاکھ1ہزار308) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک 

Related Posts