کورونا وائرس سے مختلف ممالک میں اموات کی فہرست جاری، بھارت 8ویں نمبر پر آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مختلف ممالک میں اموات کی فہرست جاری، بھارت 8ویں نمبر پر آگیا
کورونا وائرس سے مختلف ممالک میں اموات کی فہرست جاری، بھارت 8ویں نمبر پر آگیا

کورونا وائرس   دُنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ وائرس سے مختلف ممالک میں اموات کی فہرست جاری کی گئی جس میں بھارت 8ویں نمبر پر آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا کے 19 ممالک کی فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 18 ہزار 283 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اموات برازیل میں ہوئیں جہاں44 ہزار 118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  برطانیہ میں 41 ہزار 736، اٹلی میں 34 ہزار 371، فرانس میں 29 ہزار 436 ، اسپین میں 27 ہزار 136، میکسیکو میں 17 ہزار 580 جبکہ بھارت میں 9 ہزار 915 افراد ہلاک ہوئے۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کورونا وائرس کے باعث  برطانیہ میں تیسرے، اٹلی میں چوتھے، فرانس میں  پانچویں، اسپین میں چھٹے، میکسیکو میں  ساتویں جبکہ بھارت میں آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ بیلجیئم 9 ہزار 661 اموات کے ساتھ نویں اور ایران 8 ہزار 950 اموات کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1272735073062866946

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں81لاکھ 13ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 39ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر81 لاکھ 13ہزار 679افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ39ہزار85) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے  4 لاکھ 39 ہزارافراد ہلاک

Related Posts