ملکی سلامتی کو خطرات لاحق، بھارتی حکومت نے چین کی درجنوں ایپس پر پابندی لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت کی نریندر مودی حکومت نے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہونے کے پیشِ نظر چین کی درجنوں ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے 200 سے زائد ایپس کالعدم قرار دے دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت چین سے متعلق نقصان دہ ایپس پر پابندی لگا رہا ہے جس کے بارے میں معلومات بھارتی وزارتِ داخلہ نے جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک کا تخلیق کاروں کیلئے معاوضے کا اعلان

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی الیکٹرانکس اور الیکٹرانکس ٹیکنالوجی کی وزارتوں نے ہنگامی و فوری بنیادوں پر چین کی 138 بیٹنگ ایپس اور 94 قرض دینے والی ایپس پر پابندی عائد کردی۔ ایپس بلاک کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے یہ فیصلہ ایپس کا تعلق چین سے ثابت ہونے کے بعد کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے تقریباً 6 ماہ قبل 288 چینی ایپس کے تجزئیے کا آغاز کیا تھا جس سے پتہ چلا کہ بھارتی شہریوں کی ذاتی معلومات محفوظ نہیں۔

مذکورہ ایپس پر الزام ہے کہ وہ شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں جس سے بھارتی آئین کی دفعہ 69 کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپس میں موجود مواد بھارت کی خودمختاری و سلامتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

Related Posts