ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارت کی پوری ٹیم نے 36 رنز پر آؤٹ ہو کر بد ترین ریکارڈ قائم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بھارت 36 رنز پر آؤٹ، ورلڈ ریکارڈ قائم
ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بھارت 36 رنز پر آؤٹ، ورلڈ ریکارڈ قائم

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے 36 رنز پر ڈھیر ہو کر کم ترین اسکور کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے کم ترین رنز پر آل آؤٹ ہو کر تاریخ رقم کردی، دوسری اننگز کے دوران بھارتی ٹیم 36 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی جس سے آسٹریلیا کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے صرف 90 رنز کا آسان ہدف مل گیا ہے۔

قبل ازیں کسی بھی اننگز کے دوران کم ترین اسکور کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا اور بھارت دونوں نے بالترتیب 1888ء اور 1974ء میں 42 رنز پر آؤٹ ہو کر قائم کیا تھا جبکہ 2018ء میں بنگلہ دیش نے بھی 43 رنز بنا کر آل آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا جو کم ترین اسکورز میں دوسرے نمبر پر رہا۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تازہ ترین ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز کے دوران 244 رنز کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے خلاف آسٹریلیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز بنائے۔

بعد ازاں بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز کے دوران آسٹریلین باؤلرز کا سامنا نہ کرسکی اور 36 رنز کے معمولی ترین اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ جس کے بعد آسٹریلیا کو 90 رنز کا آسان ترین ہدف ملا ہے۔ آسٹریلین کھلاڑی بیٹنگ کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں۔

بھارت کے خلاف آسٹریلین اوپنرز نے اب تک 15 اسکور بنائے ہیں جبکہ آسٹریلیا کا ایک بھی کھلاڑی تاحال آؤٹ نہیں ہوا۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران مجموعی طور پر 5 اوورز کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔ میچ پر آسٹریلیا کی گرفت ہر گزشتہ میچ کی نسبت طاقتور دکھائی دیتی ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے پر شکست کے آثار نمایاں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیویز نے شاہینوں کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا پروانہ تھما دیا

Related Posts