بھارت کا نام نہاد “آپریشن سندور” ناکام، پاکستان نے دشمن کی مانگ اجاڑ دی، بھارتی فوج سفید جھنڈا لہرا کر ہار تسلیم کرنے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India admits 3 jets destroyed, hoists white flag at LoC to accept defeat
SAMAA TV

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان پر میزائل اور فضائی حملوں کی مہم کو “آپریشن سندور” کا نام دیا تاہم یہ مہم نہ صرف بری طرح ناکام ہوگئی بلکہ بھارت کو سرعام شرمندگی اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی افواج کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بدھ کی صبح کنٹرول روم سے ایک ہنگامی بریفنگ میں اعلان کیا کہ پاکستان نے بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ اور متناسب جواب دیا ہے۔

پاکستانی فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے، جن میں رافیل، سخوئی اور ایک ڈرون شامل تھا، مار گرائے۔ ایل او سی پر کئی بھارتی فوجی چوکیاں بھی تباہ کی گئیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق بھارت کی جانب سے چورا کمپلیکس سمیت کئی مقامات پر سفید جھنڈا لہرایا گیا جو دشمن کی شکست اور پسپائی کا واضح ثبوت ہے۔

یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے بھی تباہ شدہ طیاروں کی تصاویر نشر کی ہیں، جس سے بھارتی عوام کو اصل حقیقت کا اندازہ ہو گیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں شہری علاقوں، مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا مگر پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے صرف فوجی ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ساری رات فوجی قیادت سے رابطے میں رہتے ہوئے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کیں۔ بدھ کی صبح 10 بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ آئندہ کے سفارتی اور دفاعی اقدامات کا تعین کیا جا سکے۔

چین نے بھارت کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “افسوس ناک” قرار دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ نے فریقین سے تحمل اور مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کو موقع دیا جانا چاہیے۔ پاکستان نے چین کے مؤقف کو بروقت اور ذمے دارانہ قرار دیا۔

وزیر اطلاعات نے بھارتی دعوؤں خصوصاً پہلگام واقعے سے متعلق الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ بھارت ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ اب بھارت کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

Related Posts